جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

اسلام آباد،معروف یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان شدید لڑائی ،پتھروں ،ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال، فائرنگ ،پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری طلب،حالات بگڑ گئے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی )قائد اعظم یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے کارکنوں کے درمیان شدید لڑائی میں 10 سے زائد طلباء زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ،طلبا ء تنظیموں کے حامیوں نے ایک دوسرے پرپتھروں کی بارش، ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا، لڑائی میں شدت کے باعث فوری طور پر

پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ۔ تفصیلا ت کے مطابق منگل کو قائد اعظم یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان شدید لڑائی میں 10طلباء زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ،طلبا ء تنظیموں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا، لڑائی میں شدت کے باعث فوری طور پر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ، عینی شاہد ین کے مطابق یونیورسٹی میں طالب علموں نے ایک دوسرے پر پتھروں کی بارش کی ،طلبا تنظیموں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا، پتھراؤ اور ڈنڈوں کے استعمال سے متعدد طلبا ء زخمی ہوگئے جن کی کم سے کم تعدا د 10بتائی گئی ہے ،پولیس کو اس دوران اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ ئیں ، اس حوالے سے پولیس حکام کاکہناتھا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے اندر فائرنگ کی آوازبھی سنائی د ی ۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پختون کونسل اور پنجابی کونسل کے حامی معمولی بات پر ایک دوسرے الجھ پڑے اور نوبت پتھراو اور ڈنڈوں تک پہنچ گئی ۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…