بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب میں جلادبھرتی کرنے کے لئے اشتہار

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک )سعودی عرب نے موت کی سزاوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے آٹھ نئے جلادوں کی بھرتیوں کا اشتہار دیا ہے۔عدالتی فیصلوں پر سر عام سر تن سے جدا کرنے کی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے اشتہار میں کوئی خاص تعلیمی قابلیت نہیں مانگی گئی۔سول سروسز پورٹل پر جاری اشتہار میں بتایا گیا کہ غیر سنگین نوعیت کے جرائم کی سزا کے طور پر جلادوں کو جسمانی اعضا بھی کاٹنے پڑ سکتے ہیں۔ملازمت کیلئے پی ڈی ایف فارم ویب سائیٹ پر ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔پیر کو جاری ہونے والے اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ ’مذہبی امور‘ میں شمار ہونے والی اس ملازمت کا کم سطحی پے سکیل ہو گا۔خیال رہے کہ سعودی عرب کا شمار سب سے زیادہ سزائے موت پر عمل درآمد کرنے والے پانچ ملکوں میں ہوتا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق، 2014 میں چین اور ایران کے بعد سعودی عرب میں سب سے زیادہ موت کی سزائیں دی گئیں۔سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، رواں سال اب تک 85 لوگوں کو مختلف سنگین جرائم کی پاداش میں موت کی سزا دی جا چکی ہے، جبکہ پچھلے پورے سال یہ تعداد 88 رہی تھی۔ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر سزائے موت قتل کرنے پر دی گئیں لیکن 38 میں مجرم منشیات سمگل کرتے پائے گئے تھے۔سعودی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ رواں سال سزائے موت کی تعداد میں اضافہ کیوں ہوا ہے ، تاہم سفارت کاروں کے خیال میں بڑی تعداد میں ججوں کی بھرتیوں کے بعد پرانے مقدمات کی اپیلوں پر فیصلے سامنے آ رہے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…