منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

علیمہ خان کی جانب سے ن لیگ کے دور کی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کا انکشاف ، غیر قانونی اثاثوں پر کوئی ٹیکس و جرمانہ عائد اداکیا یا نہیں؟ایف بی آر نے رپورٹ جمع کرادی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(آ ن لائن)وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے غیر قانونی اثاثہ جات کی مالیت میں کوئی ٹیکس و جرمانہ عائد ادا نہیں کیا بلکہ لیگی دور کی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اْٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے وزیرمملکت برائے ریونیو حماز اظہر کو تفصیلی رپورٹ جمع کروادی ہے جس میں علیمہ خان کی جانب سے غیر قانونی اثاثہ جات کی مجموعی مالیت کے 50 فیصد ٹیکس و جرمانے کی بجائے ن لیگ کے دور حکومت میں اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا۔

ایف بی آر کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سابق حکومت کی جانب سے ملکی و غیر ملکی اثاثہ جات کو قانونی حیثیت دلوانے کے لیے متعارف کردہ ایمنسٹی اسکیم کے تحت اپنے غیر قانونی ملکی و غیر ملکی اثاثہ جات کو ظاہر کیا۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان کی جانب سے سیکشن 122 کے نوٹس کے جواب میں بتایا گیا کہ وہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اْٹھا چکی ہیں اور ایمنسٹی اسکیم کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کر چکی ہیں جبکہ قانون کے مطابق انہیں تحفظ حاصل ہے اور ایمنسٹی اسکیم کے تحت ظاہر کردہ اثاثہ جات کے ذرائع نہیں پوچھے جا سکتے۔رپورٹ میں علیمہ خان کی جانب سے بتایا گیا کہ چھپائے جانیوالے ملکی وغیرملکی اثاثہ جات پر 25فیصد ٹیکس اور25 فیصد جرمانہ ادا نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق اگر علیمہ خان کی جانب سے اثاثے چھپانے کی شق کے تحت 25 فیصد ٹیکس اور 25 فیصد جرمانہ جمع کروایا جاتا تو اس صورت میں ٹیکس قوانین کے مطابق ان کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ سمیت دیگر فوجداری کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی تھی کیونکہ اب ٹیکس چوری بھی اینٹی منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتی ہے اور جہاں چھپائے جانے والے اثاثہ جات پر عائد ٹیکس کی رقم 5 لاکھ سے زیادہ ہو تواس صورت میں جیل بھی بھجوایا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی سیکشن 122 کے تحت نوٹسز جاری کیے گئے ۔

ان سے ذرائع آمدن بھی پوچھے جا رہے ہیں اور ذرائع آمدن نہ بتانے والے لوگوں کے خلاف سیکشن 182 کے تحت ان اثاثوں کو ان کی آمدنی میں شامل کر کے ان پر پچیس فیصد ٹیکس اور پچیس فیصد جرمانے عائد کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ایف بی آر نے ایف آئی اے سے موصول ہونے والے فہرست میں وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 5 سو سے زائد لوگوں کو نوٹس بھجوائے تھے جن میں بڑی تعداد میں لوگوں کا ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اْٹھانے کا انکشاف ہوا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…