اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ تین روز سے سوشل میڈیا پر کیپٹن (ر) صفدر کی دوسری شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ اب ان کی مبینہ بیوی اور بیٹے کی ویڈیو و تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی دوسری شادی کا چرچہ 2 روز قبل اس وقت زبان زد عام ہوا جب پبلک نیوز کے پروگرام بیانیہ میں سینئر صحافی ذوالفقار راحت نے اشاروں کنایوں میں نام لیے بغیر اس شادی کے حوالے سے بہت کچھ بتادیا۔
انہوں نے بتایاکہ ایک بہت بڑے پاکستان کے شاہی خاندان کے داماد کی دوسری شادی کی خبر ہے ، اس کیلئے پروگرام چھوٹا پڑسکتاہے کہ کیسے ایک سادہ خاتون کو پھنسایاگیا اور جب اس نے شناخت دینے اور اپنی نہیں تو ہونیوالے بچے کی عزت کا نقطہ اٹھا یا تو سیاسی گھرانے کی عزت دائو پر لگ گئی اور اس کے پیچھے پارٹیاں لگا دی گئیں جس پر وہ خاتون اپنی جان بچا کر ترکی بھاگ گئی، بچے کا نام اذان ہے ۔ ٹی وی پروگرام میں نہ تو کیپٹن (ر) صفدر کا نام لیا گیا اور نہ ہی ان کی مبینہ طور پر دوسری بیوی کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔ٹی وی پروگرام میں جو ویڈیو مدھم کرکے چلائی گئی تھی وہ اب سوشل میڈیا پر درست انداز میں آگئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کیسے روتے ہوئے کسی کو پیغام دے رہی ہے اور اپنے حالات کا ذمہ دار قرار دے رہی ہے۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ خاتون کا نام زرینہ صفدر ہے جس کی جان کو شدید خدشات لاحق ہیں اسی لیے وہ پاکستان چھوڑ کر ترکی بھاگ گئی تھی۔ یہ ویڈیو عید کے موقع پر ریکارڈ کی گئی تھی ۔ یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کیپٹن(ر) صفدر کے صاحبزادے کا نام اذان صفدر ہے جو لگ بھگ ڈیڑھ سال کا ہوچکا ہے۔یاد رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے مریم نواز کے بطن سے تین بچے پیدا ہوئے جن میں جنید صفدر، ماہ نور صفدر اور شادی شدہ مہرالنساءصفدر شامل ہیں۔