پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جس نے بھی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کی طرف ہاتھ بڑھایا اس کیساتھ کیا سلوک کیا جائیگا؟سعودی وزیر خارجہ کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہاہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے معاملے میں منصفانہ تفتیش بین الاقوامی برادری سے زیادہ سعودی عرب کے لئے اہم ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٰیک انٹرویومیں عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عھد شہزادہ محمد بن سلمان ریڈ لائن کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ہم انہیں گزند پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔انھوں نے ترکی سے اپیل کی کہ وہ اس قتل سے متعلق مزید شواہد سعودی استغاثہ میں پیش کرے تاکہ مکمل حقائق جاننے میں مدد مل سکے۔ وزیر خارجہ کے بقول ترکی اس امر کا اظہار پہلے ہی کر چکا ہے کہ ولی عھد کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں۔سعودی وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مملکت کی قیادت امریکا کے ساتھ اپنے تاریخی تزویراتی تعلقات اور شراکت کا تحفظ اور انہیں مضبوط بنانے کی خواہش مند ہے۔ انھوں نے اس جانب سے خصوصی طور پر ذکر کیا کہ امریکا نے خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کے جن افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں وہ سب شخصی نوعیت کی ہیں، ان کا مملکت کی حکومت اور معیشت سے چنداں کوئی تعلق نہیں ہے۔عادل الجبیر نے واضح کیا کہ مملکت نے سے پہلے خود جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد کے خلاف اقدام اٹھائے جس کے بعد مختلف ملکوں نے ان مشتبہ افراد پر پابندیاں عاید کیں۔ ایسی پابندیاں ہمارے اور اتحادیوں کے درمیان تزویراتی مفادات اور مشترکہ سیاسی ومعاشی مفادات کو چنداں متاثر نہیں کرتیں۔انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے اس معاملے میں اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔ عادل الجبیر کے بقول کہ قتل کی کارروائی کرنے والوں نے گمراہ کن اور جھوٹی رپورٹ پیش کی، جب اس رپورٹ میں پیش کردہ تفصیل حقائق کے منافی ظاہر ہوئی تو خادم الحرمین الشریفین نے سعودی پراسیکیوٹر کو تحقیقات کا حکم دیا، جس کے بعد سامنے آنے والے حقائق کا اعلان کیا گیا۔ ریاض نے اس معاملے میں کوئی کہانی نہیں سنائی بلکہ ملنے والی معلومات کو شفاف انداز میں سامنے لائے اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…