منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

بھارت کا پہلا ہاتھی ہسپتال سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)شمالی بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ہاتھی ہسپتال قائم کیا گیا ہے۔ اس خصوصی ہسپتال نے باضابطہ طور پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ہاتھی ہسپتال کے پہلے دن انچاس برس کی ایک ہتھنی کی ٹانگ پر لگی چوٹ کا علاج کیا گیا۔ اس ہتھنی کا نام آشا ہے۔ سینکڑوں افراد کے سامنے ہتھنی اپنی ٹانگ ایک اسٹول پر رکھ کر اپنے علاج کی کارروائی دیکھتی رہی۔

اْس نے اطمینان کے ساتھ اپنے معالج کو کام مکمل کرنے کا موقع دیا۔اس ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ ان میں وائرلیس سسٹم کے ساتھ قریبی جنگلات کے ساتھ رابطہ رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل ایکس رے، تھرمل امیجنگ، الٹرا سونوگرافی اور بے ہوش کرنے والے آلات شامل ہیں۔ اسی ہسپتال میں کسی بھی بیمار ہاتھی کو بقیہ گلے سے علیحدہ کر کے مقید و پابند کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ہسپتال ایک طرف تو بیمار ہاتھیوں کو علاج فراہم کر رہا ہے تو دوسری جانب عام لوگوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاح بھی بیمار ہاتھیوں کے طریقہ؟ علاج کو دیکھنے کے لیے آنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ اس کو ایک بڑا کارخیر خیال کرتے ہوئے حکومتی اقدام کی تعریف بھی کرتے ہیں۔بھارت میں جنگلی حیات کی غیر سرکاری تنظیم وائلڈ لائف ایس او ایس کی شریک بانی گیتا ساشمانی نے اس ہسپتال کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اْس ضرورت کا اظہار ہے کہ بھارتی جنگلات میں ہاتھیوں کو خصوصی نگہداشت اور حفاظت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بقیہ جنگلی حیات کو بھی اتنی ہی نگہداشت اور حفاظت کی ضرورت ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔یہ امر اہم ہے کہ ہاتھی بھارتی مذہبی ثقافت اور روزمرہ کی معاشرت میں ایک خاص مقام کا حامل ہے۔ مذہبی طور پر ہاتھی کو گنیش جی مہاراج کے طور پر پکارا جاتا ہے۔ جنوبی بھارت میں مذہبی رسومات کے ساتھ ثقافتی تہواروں پر ان کی شمولیت خاصی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔دوسری جانب کئی حقوق کی تنظیموں نے ہاتھی ہسپتال کے قیام کو ایک احسن اقدام قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاکھوں بے گھر، غریب اور مفلس افراد کو بھی علاج معالجے کی سہولیات پوری طرح میسر کی جائیں تا کہ وہ بھی بغیر کسی تکلیف اور مالی بوجھ کے علاج اور ادویات حاصل کر سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…