جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان دنیا کے نقشے پر تیزی سے ڈیجیٹل ملک بن کر ابھر رہا ہے ، انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے رپورٹ جاری کردی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کیلی فورنیا (آن لائن) انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی دنیا کے نقشے پر تیزی سے ڈیجیٹل ملک بن کر ابھر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ایک رپورٹ جاری کی

جس میں پاکستان کو تیزی سے ابھرتا ہوا ڈیجیٹل ملک قرار دیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چھوٹے اور محدود سرمائے کے باوجود انٹرنیٹ پروان چڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے صارفین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس کی بدولت چھوٹے پیمانے پر ہونے والے کاروبار کو بہت زیادہ تقویت مل رہی ہے۔گوگل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف کمپنیوں کے لیے پاکستان میں کاروبار کے لاتعداد مواقع ہیں اسی وجہ سے مختلف غیر ملکی کمپنیاں مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش مند بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق متعدد نامور برانڈز اپنے صارفین کے ساتھ براہ راست تعلق کے خواہش مند ہیں جس کی سہولت انہیں پاکستان میں ا?سانی کے ساتھ مل سکتی ہے۔گوگل نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی اعتراف کیا پاکستان کی ا?بادی 20 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، مستقبل میں پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ ا?بادی والا پانچواں ملک بن جائے گا۔ایک اور امریکی کمپنی کے سروے کا حوالے دیتے ہوئے گوگل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں مقیم افراد اپنے دیہاتوں سے نکل کر شہری زندگی اپنا رہے ہیں جس کی وجہ سے شہری علاقوں کا پھیلاؤ بھارت کے مقابلے میں کہی زیادہ ہوگیا اور اس وقت 40 فیصد سے زائد ا?بادی مختلف شہروں میں رہائش پذیر ہے۔۔  انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی دنیا کے نقشے پر تیزی سے ڈیجیٹل ملک بن کر ابھر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…