ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

نائن الیون حملے سے پہلے ہی میں نے اپنی کتاب میں اسامہ کی نشاندہی کردی تھی، امریکی صدر کی پھر ہرزہ سرائی ،بڑے دعوے کردیئے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ٹوئٹ میں ایک بار پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اربوں ڈالر دئیے لیکن پاکستان نے کبھی نہیں بتایا کہ اسامہ وہاں ہے ٗنائن الیون حملے سے پہلے ہی میں نے اپنی کتاب میں اسامہ کی نشاندہی کردی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ٹوئٹ میں کہا کہ امریکہ کو القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کو بہت پہلے ہی پکڑ لینا چاہیے تھا ٗ نائن الیون حملے سے پہلے ہی میں نے اپنی کتاب میں اسامہ کی نشاندہی کردی تھی، صدر بل کلنٹن

اسامہ بن لادن کے معاملے میں چوک گئے۔ ٹرمپ نے لکھا کہ ہم نے اربوں ڈالر دئیے لیکن پاکستان نے کبھی نہیں بتایا کہ اسامہ وہاں ہے۔امریکی صدر نے ایک بار پھر امداد بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے لکھا کہ اب مزید اربوں ڈالر پاکستان کو نہیں دیں گے ٗپاکستان نے ہمارے پیسے لے کر بھی ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، اسامہ بن لادن اس کی بڑی مثال ہے جبکہ افغانستان دوسری مثال ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان بھی ایسے ممالک میں سے ایک تھا جو امریکا سے پیسے لیتے تھے لیکن بدلے میں انہوں نے کچھ نہیں دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…