لاہور(این این آئی) آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتاراپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کی ہے۔مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں نوازشریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور نیب آفس پہنچے جہاں انہوں نے میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی ناسازی طبیعت کی اطلاع پر نوازشریف ملاقات کے لیے پہنچے اور چھوٹے بھائی سے ان کی صحت
سے متعلق دریافت کیا۔ شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز نے بھی والد سے خیریت دریافت کی ۔سابق وزیراعظم کی آمد پر نیب آفس میں سیکورٹی سخت کردی گئی تھی جب کہ اطراف میں بھی اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے رکھا ہے۔