نئی دہلی(آئی این پی)بھارت چین کو آئندہ سال مارچ دس ہزار ٹن نان باسمتی چاول برآمد کرے گا۔بھارت اس قبل ناگ پور سے چاولوں کی پہلی کھیپ ستمبر میں چین برآمد کرچکاہے۔ اس سال مئی میں چینی حکام نے بھارت کو چاول کی برآمد کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اسکی 19چاول صاف کرنے والی فیکٹریوں کا دورہ کیا تھا اور انکا معیار
دیکھنے کے بعد چاول برآمد کی منظوری دی۔ تاہم گزشتہ ماہ چین نے مزید پانچ بھارتی فیکٹریوں کو بھی اس فہرست میں شامل کرلیا۔ اس طرح بھارت کی چاول صاف کرنے والی 24ملیں چینی معیار کے مطابق ہوگئیں ہیں۔ چین ہر سال پانچ ملین ٹن چاول درآمد کرتا ہے۔ جبکہ بھارت چند برسوں کے دوران چین کو دس لاکھ ٹن چاول برآمد کرچکا ہے۔