ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

ہمارے دین میں یوٹرن کی کیا اہمیت ہے؟ عمران خان کے دفاع میں عامر لیاقت حسین نے ایسی بات کہہ دی کہ مسلمان اپنے سر پکڑ لینگے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے ’یوٹرن‘کے بیان پر ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہے اور اس پر عوامی، سیاسی اور صحافتی حلقوں میں تبصروں و تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ لیڈر ہی نہیں جو حالات کے مطابق یوٹرن نہ لے،ہٹلر اور نپولین نے اگر یوٹرن لے لیا ہوتا تو وہ ناکام نہ ہوتے۔ عمران خان کے اس بیان پر جہاں ان کی جماعت کے بہت سے لوگ ششدر ہیں تاہم ایسے میں معروف اینکر اور پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت اپنے وزیراعظم کے دفاع میں کھل کر

میدان میں آگئے ہیں اور عمران خان کے بیان پر تنقید کرنیوالوں کو اس بیان کی ایسی توجیہی پیش کر دی ہے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عامر لیاقت کا عمران خان کے یوٹرن والے بیان پر کہنا تھا کہ ”یوٹرن واپس پلٹنے کو کہتے ہیں۔ ہمارے دین میں واپس پلٹنے والا ”رجوع“ کرنے والا ہے۔ واپس پلٹنا اچھا ہوتا ہے، بات پر جمے رہنا مناسب نہیں ہوتا۔ عمران خان نے یوٹرن سے مراد رجوع کو لیا ہے اور صحیح مطلب اخذ کیا ہے۔۔۔ ہر بڑا لیڈر اور انسان یوٹرن لیتا تھا اور لیتا رہے گا۔ “



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…