اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے ترجمان افتخار درانی نے کہاہے کہ چیئرمین سینٹ کی جانب سے وزیر اطلاعات کے ایوان میں داخلے پر پابندی غیرمعمولی اقدام تھا،وزیراعظم نے بحران کے حل کی ذمہ داری وزیر دفاع پرویز خٹک کو سونپی جنہوں نے خوش اسلوبی سے معاملہ سلجھادیا،معاملے کے سلجھا کے حکومتی موقف میں کوئی کوتاہی یا تضاد نہیں،
پارلیمان کی ساکھ مجروح ہونے دیں گے نہ ہی کرپشن کے خاتمے پر کوئی سمجھوتہ کریں گے۔ چیئرمین سینٹ کے وزیر اطلاعات کے ایوان میں داخلے پر پابندی کے معاملہ پرجمعہ کو وزیراعظم کے ترجمان افتخار درانی کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہاگیا کہ چیئرمین سینٹ کی جانب سے وزیر اطلاعات کے ایوان میں داخلے پر پابندی غیرمعمولی اقدام تھا،ایوان بالا میں جنم لینے والی صورتحال سے تشویش کی غیر معمولی لہر نے جنم لیا، ترجمان وزیر اعظم نے کہاکہ وزیراعظم نے سینٹ میں پیدا ہونے والے بحران کے حل کی ذمہ داری وزیر دفاع کا سونپی جس کے بعد وزیر دفاع نے خوش اسلوبی سے معاملہ سلجھایا، معاملے کے سلجھا کے حکومتی موقف میں کوئی کوتاہی یا تضاد نہیں، ترجمان وزیر اعظم افتخار درانی نے کہاکہ پارلیمان کی تعظیم اور کرپشن کیخلاف فیصلہ کن اقدامات دونوں حکومت کے ایجنڈے کے مرکزی نکات ہیں، ترجمان نے کہاکہ پارلیمان کی ساکھ مجروح ہونے دیں گے نہ ہی کرپشن کے خاتمے پر کوئی سمجھوتہ کریں گے ۔ وزیراعظم کے ترجمان افتخار درانی نے کہاہے کہ چیئرمین سینٹ کی جانب سے وزیر اطلاعات کے ایوان میں داخلے پر پابندی غیرمعمولی اقدام تھا،وزیراعظم نے بحران کے حل کی ذمہ داری وزیر دفاع پرویز خٹک کو سونپی جنہوں نے خوش اسلوبی سے معاملہ سلجھادیا،معاملے کے سلجھا کے حکومتی موقف میں کوئی کوتاہی یا تضاد نہیں