بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

کراچی میں خوفناک دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ،بڑی تعداد میں زخمی،متعدد کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،ایمرجنسی نافذ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے قائد آباد میں حامد چوک پر فلائی اوور کے نیچے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ان میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ،  دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ علاقے میں بجلی بھی معطل ہو گئی ،

وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو رات گئے قائد آباد فلائی اوور کے نیچے حامد چوک پر نجی ہسپتال کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا ۔ جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فلائی اوور کے نیچے دھماکے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق دھماکہ ٹھیلے کے قریب ہوا جس میں 8 افراد زخمی ہوئے ۔ ہونے والے دھماکے کی جگہ سے ایک تھیلا بھی ملا ہے ۔ دوسری جانب ڈاکٹر سیمی جمالی نے دو افراد کے جاں بحق اور دس کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک ہے ۔ عینی شائدین کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اس سے قریبی کئی عمارتوں کے شیشے اور دروازے بھی ٹوٹ گئے تاہم فوری طور پر اس کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ۔دھماکے کے نتیجے میں علاقے کی بجلی بھی معطل ہو گئی جس سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ۔ دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی جب کہ زخمیوں کو فوری اور بہتر طبی امداد کی بھی ہدایت کی ۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…