ٓاسلام آباد( آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مسلم لیگی کارکن نے منفردخواہش کا اظہار کردیا، کارکن نے اپنے نو مولود بیٹے کا نام تجویز کرنے کی استدعا کی جس نواز شریف نومولود بچے کا نام تجویز نہ کرسکے اور تجویز دیدی کہ قرآن مجید کھول کراس میں سے جو پانچ نام سامنے آئیں ان میں سے جو اچھا لگے وہ رکھ لیں۔
تفصیلات کے مطابق میاں نوازشریف کمرہ عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے آغاز سے قبل اپنا بیان قلمبند کروانے کی تیاری کررہے تھے کہ ایک لیگی کارکن آگیا جو پیشے کے لحاظ سے وکیل تھا۔ میاں نواز شریف نے ان سے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیااور خیریت دریافت کی ۔ لیگی کارکن نے میاں نواز شریف سے کہا کہ اللہ نے مجھے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے میری والدہ اور میری خواہش ہے کہ آپ اس کا نام تجویز کریں۔ سابق وزیر اعظم نے انہیں کہا کہ آپ اپنی والدہ سے کہیں کہ وہ نام رکھیں جو نام وہ رکھیں گی وہی نام مناسب رہے گا۔ کارکن نے اصرار کیا تو میاں نواز شریف نے کہا کہ آپ قرآن پاک کھولیں جہاں سے قرآن کھلے گا وہاں آپ کو چار پانچ نام مل جائیں گے جو نام آپ کو اچھا لگے وہی رکھ لیں ۔ کارکن پھر بھی مطمئن نہ ہوا پاس کھڑے سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے ان نے انکے کان میں ایک نام بتایا کہ یہ نام اچھا ہے ۔ میاں نواز شریف نے ان کی سنی ان سنی کرتے ہوئے پھر کہا کہ میں نے آپ کو راستہ بتا دیا ہے آپ اس پر عمل کریں ۔ اسطرح کارکن وہاں سے چلا گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مسلم لیگی کارکن نے منفردخواہش کا اظہار کردیا، کارکن نے اپنے نو مولود بیٹے کا نام تجویز کرنے کی استدعا کی جس نواز شریف نومولود بچے کا نام تجویز نہ کرسکے اور تجویز دیدی کہ قرآن مجید کھول کراس میں سے جو پانچ نام سامنے آئیں ان میں سے جو اچھا لگے وہ رکھ لیں۔