منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

نیب کی جیل میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کے ساتھ کیسا شرمناک سلوک کیا جا رہا ہے؟ معروف شخصیت نے ایسی باتیں بتا دیں کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے الزام عائد کیا ہے کہ نیب حکام خواجہ سعد رفیق کے خلاف ثبوت چاہتے ہیں، چھوٹے سے سیل میں 4 لوگوں کو رکھا جاتا ہے جہاں زیر حراست ملزمان پر تشدد بھی کیا جاتا ہے، نیب نے حاجی ندیم کو پیراگون کیس میں گرفتار کیا ، ملزم حاجی ندیم پر اس کے بیوی بچوں کے سامنے تشدد ہوا، ایک ملزم کو اس کی ماں کے سامنے مارتے رہے،

فواد حسن فواد نے بتا یا کہ وعدہ معاف گواہ بن جاتا تو آج جیل میں نہ ہوتا،ضمانت پر رہائی کے بعد جمعہ کو ایک انٹرویو میں مجاہد کامران کا کہنا تھا کہ چھوٹے سے سیل میں 4 لوگوں کو رکھا جاتا ہے جہاں زیر حراست ملزمان پر تشدد بھی کیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ واش روم میں بھی کیمرے لگے ہیں، ان کا تفتیش سے کیا تعلق؟ان کا کہنا تھا کہ حاجی ندیم کو پیراگون کیس میں گرفتار کیا گیا، ملزم حاجی ندیم پر اس کے بیوی بچوں کے سامنے تشدد ہوا، ایک ملزم کو اس کی ماں کے سامنے مارتے رہے،سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے الزام عائد کیا کہ نیب حکام خواجہ سعد رفیق کے خلاف ثبوت چاہتے ہیں،سابق وزیراعلی پنجاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو 13 نمبر سیل میں اکیلے رکھا گیا۔ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ شہبازشریف اپنے سیل میں اکیلے ہیں جبکہ باقی سیل میں چارچار لوگ ہیں،وہاں پر دن اور رات کا پتا نہیں چلتا، لائٹیں ہر وقت ہی جلتی رہتی ہیں، انہوں نے کہا کہ سیل میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں اور وہاں جو گفتگو کی جاتی ہے وہ بھی ان کو سنائی دیتی ہے ، شرمناک بات یہ ہے کہ جہاں لوگ غسل کرتے ہیں وہاں بھی سی سی ٹی وی کیمرہ لگا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد سے وعدہ معاف گواہ بننے کا پوچھا، جس پر انہوں نے بتایا کہ گواہ بن جاتا تو آج جیل میں نہ ہوتا،مجاہد کامران نے کہا کہ سینیٹر رانا مقبول کا قریبی عزیز بھی گرفتار ہے،

نندی پور پاور پلانٹ کا ایک ڈرائیور بھی زیر حراست ہے، ڈرائیور نے فرنس آئل چوری کرنے والے کی تصویر بنائی تھی،انہوں نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ساتھ برا سلوک کیا گیا، 25 سال کے افسر نے کہا کہ منہ پر تھپڑ ماروں گا، میرے ساتھ ایسا کرتے تو اسی طرح جواب دیتا،مجاہد کامران نے کہا کہ ہتھکڑیاں لگانے میں عار نہیں، اس سے بہتری آئی ہے،سابق وائس چانسلر نے کہا کہ نیب سے کوئی توقع نہیں ہے، سچ سامنے لا ؤں گا،انہوں نے کہا کہ پہلی بار نیب دفاعی پوزیشن پر ہے، چیئرمین نیب کو بھی بتایا کہ کبھی حرام کی کمائی نہیں کی،

ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف حراسگی کیس کا منصوبہ ایک فیشن ڈیزائنر کے گھر پر بنا، جس چیف سیکریٹری نے کیس بنایا وہ اب یو ایس ایڈ میں ہے،ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ نائن الیون کے خلاف کتاب لکھنے پر امریکی اسٹیبلشمنٹ میرے خلاف ہو گئی، امریکا جانے پر ہر ڈی ایم جی افسر سے سی آئی اے رابطہ کرتی ہے۔وا ضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر ملزمان پر 2013 سے 2016کے درمیان ملی بھگت سے گر یڈ 17 اور اس سے اوپر کی 550 غیر قانونی بھرتیاں کرنیکا الزام ہے۔مجاہد کامران اور دیگر کو قومی احتساب بیورو(نیب)نے 11 اکتوبر کو حراست میں لیا تھا اور نیب کی جانب سے سابق وی سی سمیت دیگر اساتذہ کو بھی ہتھکڑیاں لگا کر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جس کا چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…