کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ جولائی تا اکتوبر کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 4 ارب 84 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر میں جاری کھاتے کو مزید ایک ارب 22 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا جو ستمبر کے مقابلے میں 31 کروڑ ڈالر زائد ہے ۔ درآمدات میں اضافہ اور برآمدی نمو محدود رہنے سے چار ماہ کا
تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم رہا۔چار ماہ کا تجارتی خسارہ جی ڈی پی کے 4.8 فیصد کے برابر ہے ،اس دوران تجارتی خسارے میں 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔جولائی تا اکتوبر کے دوران تجارتی خسارے کی مالیت 10 ارب 50 کروڑ ڈالر رہی۔اشیا خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 11 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا۔