جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری،پہلے نمبرپر کون سی یونیورسٹی ہے؟ عالمی ادارے کی رپورٹ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) قائداعظم یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر دنیا کی ٹاپ 500 جامعات میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کی گلوبل رینکنگ 2019 کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کا شمار ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں کیا گیا ہے اور اسے یہ اعزاز 46.6 کے گلوبل اسکور حاصل کرنے پر دیا گیا،

اسکور تحقیق کے میدان میں اعلی کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیاہے۔درجہ بندی کے مطابق پاکستان میں قائداعظم یونیورسٹی پہلے جبکہ آغا خان یونیورسٹی دوسرے نمبر پر رہی جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان کی تیسری عمدہ یونیورسٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔عالمی رینکنگ میں آغا خان یونیورسٹی کا نمبر 572 تھا جبکہ قائداعظم یونیورسٹی کا شمار ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں76ویں نمبر پر کیا گیا۔قائداعظم یونیورسٹی دنیا بھر میں انجینئرنگ کے میدان میں 180، کیمیات میں 376 اور طبیعات میں 332 نمبر پر رہی۔یو۔ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ میں دنیا بھر کی 1250 بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کی گئی۔امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی نے دنیا کی بہترین یونیورسٹی کا اعزاز اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ یہ درجہ بندی جامعات کی تحقیق کے میدان میں کارکردگی اور ان کی عالمی اور علاقائی ساکھ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔  قائداعظم یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر دنیا کی ٹاپ 500 جامعات میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کی گلوبل رینکنگ 2019 کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کا شمار ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں کیا گیا ہے اور اسے یہ اعزاز 46.6 کے گلوبل اسکور حاصل کرنے پر دیا گیا، اسکور تحقیق کے میدان میں اعلی کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…