ریاض(آئی این پی)سعودی وزارت داخلہ کے ماتحت میڈیا سینٹرکے ڈائریکٹر طلال الشلہوب نے واضح کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال پر جرمانہ500ریال سے بڑھا کر900ریال اور حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ150ریال سے بڑھا کر500ریال کر دیا گیا۔الشلھوب نے ایم بی سی چینل کے معروف پروگرام
’’معالی المواطن‘‘(عالی مقام شہری)سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران بتایا کہ بیلٹ نہ باندھنے اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال پر جرمانے بڑھا دئیے گئے ہیں۔ریاض ،مکہ اور مدینہ ریجنوں میں اس کا نفاذ ہو گا۔آئندہ اتوار سے خود کار نظام کے تحت مذکورہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جائیں گی۔