بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

چھاتی کے سرطان سے محفوظ رہنا ہے تو صبح‌ جلدی اٹھیں : تحقیق

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)برطانوی ماہرین نے کہاہے کہ صبح جلدی بیدار ہونے والی خواتین میں چھاتی کے سرطان کا امکان کم ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی میں گزشتہ ہفتے ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ خواتین جو صبح جلدی اٹھنے میں سستی نہیں کرتیں یا انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آتی تو ان میں چھاتی کے سرطان کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں قدرتی گھڑی اور چھاتی کے سرطان کا گہرا تعلق ہے اور تحقیق کے نتائج اچھی صحت میں نیند کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔تحقیقاتی ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں قدرتی طور پر ایک خود کار گھڑی موجود ہے جو چوبیس گھنٹے حرکت میں رہتی ہے، اسے سائنسی اصطلاح میں سریکڈین ردھم یعنی(شب و روز)تبدیلی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق سریکڈین ردھم کی وجہ سے علی الصباح بیدار ہونے والے لوگوں کو سارا دن توانائی کا احساس ہوتا ہے اور شام ہوتے ہی جسم تھک بھی جاتے ہیں، اسی طرح روزانہ دیر سے بستر چھوڑنے والے لوگوں کا حساب بالکل الٹا ہوتا ہے۔تحقیق کے دوران ماہرین نے اعداد و شمار کو جانچنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا جس کے تحت روزانہ جلدی اور دیر سے اٹھنے والی ایک ہزار سے زائد خواتین کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا۔مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسی خواتین جو صبح جلدی اٹھنے میں دقت محسوس نہیں کرتیں یا انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی تو ان میں چھاتی کے سرطان کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔تحقیقاتی نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ صبح اٹھنے میں دقت محسوس کرنے والی 100 میں سے دو خواتین کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئیں جبکہ جلدی جاگنے والی خواتین میں سے صرف ایک مریضہ سامنے آئی۔ماہرین کے مطابق برطانیہ میں بریسٹ کینسر اس قدر تیزی سے پھیل رہا ہے کہ ہر سات میں سے ایک عورت اس موذی مرض میں مبتلا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…