منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

شادی سے پہلے ہی میں ماں بننے والی تھی اس لئے ۔۔۔!!! معروف اداکارہ نے شرمناک انکشاف کردیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی( آن لائن )بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے رواں سال 10 مئی کو اپنے دوست اور ساتھی اداکار انگت بیدی سے خفیہ شادی کی تھی، جس کے بعد ایسی خبریں سامنے آئیں تھیں کہ اداکارہ نے اس لیے جلد اور خفیہ شادی کی کیوں کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔تاہم نیہا اور ان کے شوہر، دونوں نے ہی اس خبر کو بے بنیاد ٹھہرایا تھا۔تاہم چند ماہ بعد ہی ان دونوں نے اعلان کیا کہ ان کے گھر اولاد کی پیدائش متوقع ہے۔

اب خود انگت بیدی نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے نیہا سے جلد اور خفیہ شادی اس لیے ہی کی تھی کیوں کہ اداکارہ ماں بننے والی تھیں۔انگت بیدی اپنی اہلیہ کے شو نو فلٹر نیہا میں مہمان بن کر شریک ہوئے۔اس انٹرویو کی ایک ویڈیو نیہا دھوپیا نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی۔اس دوران نیہا نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنے اور ان کے والدین کو شادی کے لیے کیسے منایا۔اس پر انگت بیدی نے بتایا کہ میں نے بس یہی کہا کہ ہم والدین بننے والے ہیں، پہلے سب حیران ہوگئے پھر بہت ڈانٹ پڑی۔اداکار نے مزید کہا کہ مجھے اندازہ ہورہا تھا کہ وہ ایسی خبر سننے کے لیے تیار نہیں تھے، انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ تم ماں بننے والی ہو۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں نیہا دھوپیا نے خود بھی بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر کو اس لیے خفیہ رکھا کیوں کہ وہ خوف زدہ تھی کہ انہیں انڈسٹری میں کوئی کام نہیں دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…