جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں ملنے والے جعلی بینک اکاؤنٹس کس کے ہیں ؟ اربوں کے جعلی اکاؤنٹس پر پی ٹی آئی کیوں خاموش ہے؟ 

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آئی این پی ) حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ملنے والے جعلی بینک اکاؤنٹس کس کے ہیں ، خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے جعلی اکاؤنٹس پر پی ٹی آئی کی خاموشی معنی خیز ہے ، فیاض الحسن چوہان کی تربیت جہاں ہوئی وہ ان کی زبان سے عیاں ہے ، انہوں نے عوام سے بہت بڑے بڑے وعدے کر رکھے ہیں ان کو چاہیے اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔ بدھ کو وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے سابق صدر آصف زرداری

کو چور اور ڈاکو قرار دینے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عمران خان خود سامنے نہیں آرہے ۔ وزراء کو گیڈر بھپکیاں دینے پر لگا رکھا ہے ۔ فیاض الحسن چوہان کی تربیت جہاں ہوئی وہ ان کی زبان سے عیاں ہے ،مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ملنے والے جعلی بینک اکاؤنٹس کس کے ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے جعلی اکاؤنٹس پر پی ٹی آئی کی خاموشی معنی خیز ہے ۔وہاں کے ہسپتالوں پر چیف جسٹس نے جو کہا وہ عمران نیازی پر چارج شیٹ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…