پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ایمازون کا 2 شہروں میں ہیڈ کوارٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمازون نے اپنے ہیڈکوارٹرز کو 2 حصوں میں بانٹتے ہوئے امریکا کے شہر نیو یارک اور واشنگٹن میں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ میں وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آن لائن ریٹیل کا

کاروبار کرنے والی کمپنی کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان کیا جانا ہے۔ 200 شہروں میں سال بھر سے تلاش کے بعد کمپنی نے نوکریوں، ترقی اور ٹیکس ریوینیو کو لانے کے لیے نیو یارک میں کوئینز کے قریب لونگ آئی لینڈ اور واشنگٹن کے قریب کرسٹل سٹی ایریا میں 2 ہیڈ کوارٹرز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایمازون پاکستان میں آنے کے لیے تیار؟ اس حوالے سے گزشتہ ہفتے جرنل اور نیو یارک ٹائمز میں بھی رپورٹس شائع کی گئی تھیں۔ ان رپورٹس کے مطابق تقریباً 50 ہزار نوکریاں دونوں شہروں میں بانٹی جائیں گی۔ گزشتہ ہفتے جرنل نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایمازون نے فیصلہ کیا تھا کہ اپنے ہیڈ کوارٹرز کو 2 حصوں میں بانٹنے سے معاشی فوائد حاصل ہوں گے جبکہ ٹرانسپورٹ جیسے کام کا بوجھ بھی کم ہوگا۔ مالیت کے اعتبار سے ایمازون دنیا کی دوسری بڑی کمپنی ایمازون کو اس بات کا بھی خوف تھا کہ ہیڈ کوارٹر کو ایک جگہ بنانے سے انہیں اتنے انجینیئرز اور اسٹاف میسر نہیں ہوں گے۔ خیال رہے کہ ایمازون کا ہیڈ کوارٹر فی الحال امریکا کے شہر سی ایٹل میں قائم ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…