ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ دور حکومت میں ہر چیز خراب نہیں ہوئی۔۔۔ پی ٹی آئی حکومت کا بڑا اعتراف، ایسا منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے (ن) لیگی حکومت کے دورحکومت میں شروع ہونے والے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر پر عملدرآمد شروع کرنیکا فیصلہ کر لیا‘ تیس ارب روپے کی لاگت سے لیسکو میں تین سال تک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں وزارت پاور ڈویژن نے وسیع پیمانے پر ہونے والی بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کے لئے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر کے نام سے میگا پراجیکٹ بنایا ، پلاننگ کمیشن کی منظوری کے بعد

پراجیکٹ پر کام شروع نہ ہو سکا، تاہم موجودہ حکومت نے ایک بار پھر اسی پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ تین سال کے دوران کمپنی میں منصوبے کو آپریشنل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ میگا پراجیکٹ کے ذریعے صارفین کے میٹرز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا سکے گی، کنٹرول روم کی مدد سے کنکشن منقطع بھی کیا جا سکے گا۔ لیسکو کے ابتدائی طور پر ناردرن، سینٹرل اور ساتھ سرکل میں میٹر کی تنصیب کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…