اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب کی سیاست میں بیگم ڈپلومیسی کے چرچے،تحریک انصاف کی دو اہم شخصیات کے درمیان اختیارات تنازعہ کی آگ بجھانے کیلئے دونوں کی بیگمات میدان میں آگئیں

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پنجاب کی سیاست میں بیگم ڈپلومیسی کے چرچے، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے درمیان لگی اختیارات تنازعہ کی آگ کو بجھانے کیلئے دونوں کی بیگمات میدان میں آگئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت میں وزیراعلی اور گورنر اختیارات کا تنازعہ لگتا ہے اب ٹھنڈا ہوجائے گاکیونکہ معاملات کو سلجھانے کے لیے بیگمات میدان میں آگئی ہیں اور بیگمات کے آگے کس کی چلتی ہے بڑے بڑے بادشاہوں نے اپنی بیگموں کے آگے سرجھکا دیئے

یہ تو پھر صوبے کے دو رہنما ہیں بیگم گورنر اور بیگم وزیراعلی نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے، گلے ملیں، چاکلیٹس سے منہ بھی میٹھے کیے اور پھر شوہروں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے سر جوڑ لیے۔ ملاقات میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی والدہ محترمہ بھی موجود تھیں جنہوں نے دونوں کو دعائیں دیں بنیادی طور پر یہ ملاقات اس تاثر کو دور کرنے کے لیے کی گئی کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب میں کوئی بھی غلط فہمی نہیں۔ بیگموں کی طرح وہ بھی ساتھ ساتھ ہیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…