منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بگڑے رائیس زادوں نے دوشیزہ کی عزت تار تار کر دی ‘برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ، اندراج مقدمہ پر مدعی کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ(آ ئی این پی ) جڑانوالہ بگڑے رائیس زادوں نے زبردستی دوشیزہ کی عزت تار تار کر دی برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اندراج مقدمہ پر مدعی کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام، متاثرہ خاندان کی وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب،آر پی او فیصل آباد سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ کا مطالبہ۔ بتایا گیا ہے کہ

جڑانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 55ر۔ ب کا رہائشی خورشید احمد زمیندارہ کرتا ہے اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے عزیز کی شادی میں شرکت کے لیے گیا ہوا تھا اور اسکی بھتیجی ثنا دختر منور حسین گھر میں اکیلی موجود تھی کہ گاؤں ہی کے بگڑے رائیس زادوں ممتاز علی نے اپنے ساتھی ساجد کے ہمراہ گھر میں داخل ہو کر ورغلاء لیا اور حویلی میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزمان دوشیزہ کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ بلوچنی نے متاثرہ لڑکی کے چچا کی درخواست مقدمہ درج کر لیا ہے مگر تاحال مزمان کو گرفتار کرنے سے انکاری ہے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ملزمان مقدمہ درج کروانے پر سنگین نوعیت کی دھمکیاں دے رہے ہیں لہذا وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب،آر پی او فیصل آباد از خود نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کریں اور ملزمان کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دیں اس حوالہ سے پولیس تھانہ بلوچنی کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلداز جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…