منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

آسیہ کا فیصلہ خلاف شریعت ہے اس فیصلہ پر پورپ اور کینیڈا اور دیگر یورپین ممالک میں خوشیاں منائی گئیں،علماء نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قانون تحفظ ناموس رسالت میں ترمیم برداشت نہیں کی جائے گی اور آسیہ کا فیصلہ خلاف شریعت ہے اس فیصلہ پر پورپ اور کینیڈا اور دیگر یورپین ممالک میں خوشیاں منائی گئیں ہیں یہ فیصلہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے لہٰذا فوری طورپر اس کی معطلی کے لئے دائر کی گئی پٹیشن پر کاروائی کی جائے اور پیٹرولیم مصنوعات ، گیس ،

بجلی اور دیگر اشیاء4 ضرورت کی قیمتوں میں اضافے میں عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے لہٰذا قیمتوں اضافے کے فیصلے واپس لئے جائیں علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی صدر اور آستانہ عالیہ حسینی مٹیاری کے سجادہ نشیں پیر سید غلام غوث محی الدین المعروف جانی شاہ صاحب کی آستانہ عالیہ ’’بھیج پیر جٹا ‘‘آمد اور سجادہ نشیں سفیرامن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی صاحب سے خصوصی ملاقات اور علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے پہلے باضابطہ اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین احمد نوری سابق رئیس کلیہ معارف اسلامیہ جامعہ کراچی ، عامر ضیاء ایڈوکیٹ جسٹس آف پیس ، احمد مہران گورایا ایڈوکیٹ ، ریاض علی رضانقشبندی قادری میڈیا کوآرڈینیٹر ، محمد جنیداحمدمرکزی سیکریٹر ی اطلاعات و سوشل میڈیا ، غلام علی لاڑک ، ندیم شہزادتاجر رہنماء4 ، اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں طے کیا گیا کہ فوری طورپر فیڈریشن کا مرکزی دفتر کراچی میں قائم کیا جائے جبکہ صوبائی سندھ ، بلوچشتان اور دیگر شہروں کے عہدیداروں کے ناموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور طے کیا گیا آئندہ اجلاس میں نام فائنل کرکے مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد

نوٹیفیکیشن جاری کئے جائیں گے جبکہ یہ بھی طے کیا گیا کہ مختلف اعلیٰ سرکاری رابطے کئے جائیں اور علماء مشائخ کو فوری طورپر فیڈریشن میں شمولیت کی دعوت دی جائے اجلاس سے خطاب کے دوران چیئرمین علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان سفیرامن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی صاحب نے کہا کہ علماء کرام و مشائخ عظام اور اکابرین ملت محبت و اخوت کی علامت ہیں جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اتحاد بین المسلمین اور

بین المسالک کے لئے اپنا دینی و مذہبی کردار ادا کریں لہٰذا علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کا نصب العین ہے کہ قرآن پاک، سیرت النبی ? اور نظریۂ پاکستان کی روشنی میں پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اتحاد امت کی فضاء کو پروان چڑھانا ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پیر سید غلام غوث محی الدین المعروف جانی شاہ صاحب نے کہا کہ مسالک کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لئے

شیعہ اور سنی علماء و مشائخ اکابرین ملت سے رابطہ استوار کرنا۔پاکستان کے نصاب تعلیم میں ایسے مواد کو شامل کرنے کی کوشش کرنا جس میں پاکستان میں بسنے والے مسلمان فرقوں کا تعارف اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے نیز ردتکفیری کا درس شامل ہو۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے ایسا ضابطہ اخلاق تیار کرنا جو تمام مسالک کے عوام و خواص کے لئے قابل قبول ہو۔ نیز پاکستان کے خاص ماحول میں اسکا نفاذ بھی ممکن ہو ایسی فکر /سیمینارز کا انعقاد کرنا جس سے اتحاد امت کی فضاء سازگارہو جو علمی بنیادوں ردتکفیریت کا باعث ہوفیڈریشن کا آئندہ اجلاس 19نومبر کو کراچی میں منعقد ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…