منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے دیہی علاقے شہری علاقوں سے زیادہ غربت کا شکار ہیں : عالمی بینک

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک کاکہنا ہے کہ پاکستان میں غربت میں کمی ہوئی ہے تاہم غربت کے حوالے سے دیہی اور شہری علاقوں کے فرق میں اضافہ ہوا ہے۔ دیہات میں ترقی کی شرح بھی شہروں کے مقابلے میں سست ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں غربت میں کمی ہوئی ہے۔

تاہم شہری اور دیہی علاقوں میں غربت کے فرق میں اضافہ ہورہاہے، پاکستان کے دیہی علاقے شہری علاقوں سے زیادہ غربت کا شکار ہیں۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں زیادہ تیزی سےغربت میں کمی آئی ہے، ہر 5افراد میں سے4آج بھی دیہی علاقےمیں رہتےہیں، دیہی علاقوں میں سہولتوں تک رسائی اورمعاشی ترقی کی شرح کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 15سال میں پاکستان میں غربت تقریباًآدھی رہ گئی ہے، 2001 میں غربت کی شرح 64 فیصد تھی جو اب 30 فیصد رہ گئی ہے، غربت میں سب سےزیادہ کمی خیبرپختونخوا میں ہوئی ہے اور صحت کی سہولتوں کےحصول میں بھی بہتری آئی ہے۔ خیال رہے عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں غریب افراد کی تعداد 3 ارب کے قریب ہے۔ ان افراد کی یومیہ آمدنی ڈھائی ڈالر سے بھی کم ہے جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 25 سال میں 70 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے اوپر آگئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہی ہے جس کی وجہ مہنگائی میں روز بروز اضافہ، دولت کی غیر مساوی تقسیم، وسائل میں کمی، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…