اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی ممالک سمیت بھارت، بنگلہ دیش میں متعدد خواتین سگریٹ نوشی کرتی نظر آتی ہیں تاہم پاکستان ، عرب ممالک اور دنیا کے کئی اور ممالک میں خواتین کی سگریٹ نوشی کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا تاہم کئی معروف پاکستانی خواتین کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں اور ان پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل بھی سامنے آیا
جن میں پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما شیری رحمان کی اپنے آفس میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ویڈیو کلپ اور اداکارہ ماہرہ خان کی نیویارک میں ہوٹل کے سامنے سڑک پر رات گئے بھارتی اداکار رنبیر کپور کیساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر شامل ہیں۔ تاہم اب ایک اور خاتون سیاستدان کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر سامنے آگئی ہیں جن سے متعلق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونیوالی مسرت زیب ہیں تاہم تصویر میں ان کا مکمل چہرہ نظر نہیں آرہا۔ عدنان علی نامی فیس بک صارف نے نوا زشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ویٹنگ روم میں ن لیگی سینیٹر سلیم ضیا کیساتھ بیٹھے ہوئے مبینہ طور پر مسرت زیب کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’دم مارو دم , مٹ جائے غم , لیگی خاتون رہنما مسرت زیب نوازشریف کی پیشی پر احتساب عدالت میں سگریٹ کے کش لگاتے ہوئے‘‘۔واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ رنبیر کپور کے ساتھ نیویارک کے ہوٹل کے سامنے سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ماہرہ خان کہہ چکی ہیں کہ یہ میرا نجی معاملہ ہے، لڑکے اور لڑکی کا ساتھ گھومنا معمول کی بات ہے اس میں کچھ بھی غیر معمولی نہیںنیویارک میں بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ مختصر لباس میں رات گئے سگریٹ نوشی کرتی
تصاویر پر خاموشی توڑتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ وہ میرا نجی معاملہ تھا، تاہم اس واقعے نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم ’’ورنہ ‘‘ کی ٹریلر لانچنگ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بارے میں کیا تبصرہ کروں میں بہت زیادہ محتاط رہتی ہوں کیونکہ میڈیا ہر جگہ موجود ہے، تاہم اس واقعے نے بہت کچھ سکھادیا ہے۔ ماہرہ نے کہا کہ یہ تصاویر
کسی فلم کا حصہ نہیں تھیں، لڑکے اور لڑکی کا ساتھ گھومنا معمول کی بات ہے اس میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار رنبیر کپور بھی ماہرہ خان پر تنقید برداشت نہ کرسکے تھے اور انہوں نے ان تمام لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ خان پر تنقید صرف اس لیے کی جارہی ہے کہ وہ ایک خاتون ہیں، انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ خان پر
تنقید کرنا بند کی جائے۔خیال رہے کہ ماہرہ خان اور رنبیر کپور کسی بھی پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام نہیں کر رہے ،اس سے قبل رئیس فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارت میں ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی ہوٹل میں کسی مسئلے پر بحث کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے جس کے بعد دونوں کی نیویارک میں ایک ہوٹل کے باہر رات گئے سگریٹ نوشی کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جس پر پاکستان میں ماہرہ خان پر شدید تنقید کی گئی تھی ۔