جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

یورپین پارلیمنٹ میں آسیہ بی بی سے متعلق ہونے والی پارلیمانی بحث کیوں اور کس کے کہنے پر ملتوی کی گئی؟جانئے

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

برسلز(این این آئی)یورپین پارلیمنٹ نے آسیہ بی بی کیس کے حوالے سے اسی ہفتے ہونے والی پارلیمانی بحث ملتوی کردی۔ اس بات کا اعلان گزشتہ روز یورپین پارلیمنٹ کے صدر انتو نیو تاجانی نے پارلیمنٹ کے سٹراس برگ میں جاری اجلاس میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر سجاد کریم ایم ای پی کی درخواست پر کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کے صدر نے تمام پارلیمانی گروپس کی مشاورت سے اس ہفتے آسیہ بی بی کیس کے حوالے سے ایک ڈیبیٹ رکھی تھی۔ ڈاکٹر سجاد کریم ایم ای پی نے پارلیمنٹ کے سامنے تجویز پیش کی کہ کیونکہ آسیہ بی بی کیس پر پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت اپنا فیصلہ دے چکی ہے۔ لیکن فریق مخالف نے اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل کی ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ میں موجود صدر اور تمام موجود ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے درخواست کی کہ پاکستان میں یہ کیس انتہائی اہم اور نازک مرحلے میں ہے ۔ اس موقع پر اگر پارلیمنٹ نے اس موضوع پر بحث کو آگے بڑھایا تو ممکن ہے کہ اس کو غلط رنگ پہنایا جائے اور اس کا نقصان آسیہ بی بی کیس کو پہنچے ، اس لیے مناسب ہوگا کہ یہاں پارلیمنٹ میں اس بحث کو ملتوی کردیا جائے اور پارلیمنٹ کے صدر کو یہ اختیار دے دیا جائے کہ وہ اس مسئلے پر خود فیصلہ کرلیں۔اس موقع پر یورپین پارلیمنٹ کے صدر انتو نیو تاجانی نے ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی رکن کو اعتراض نہ ہو تو وہ ڈاکٹر سجاد کریم کی تجویز کو قبول کرتے ہیں تاکہ آسیہ بی بی اور اس کی فیملی کے لئے مزید خطرات میں اضافہ نہ ہو ۔بعد ازاں انہوں نے یہ بحث ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔یادرہے کہ ڈاکٹر سجاد کریم آسیہ بی بی کیس کو جلد از جلد منصفانہ طریقے سے حل کرنے کے بڑے داعی رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…