انقرہ (این این آئی)ترکی سے تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر یورپ لانے والی ایک کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوب گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ہلاک شدگان میں تین بچے بھی شامل تھے۔ کشتی ڈوبنے کے بعد دو مہاجرین تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی سے تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر یورپ لانے والی ایک کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوب گئی۔
اس حادثے میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ہلاک شدگان میں تین بچے بھی شامل تھے۔ اس کشتی پر پندرہ مہاجرین سوار تھے، جن میں سے چودہ افغان شہری جب کہ ایک ایرانی تھا۔ کشتی ڈوبنے کے بعد دو مہاجرین تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ تین دیگر کو ترک کوسٹ گارڈز نے بچا لیا۔ پانچ افراد کی تلاش جاری ہے۔ کشتی کی غرقابی کا یہ واقعہ ترک صوبے ازمیر کے بندرگاہی شہر ڈیکلی کے قریب پیش آیا۔