جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

فیس بک نے نوجوانوں کیلئے اپنی مختصر ویڈیو شیئر کرنے والی نئی ایپ لاسو متعارف کرا دی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے اپنی مختصر ویڈیو شیئر کرنے میں مدد دینے والی نئی ایپ لاسو متعارف کرا دی ہے تاکہ منہ موڑتے نوجوانوں کا دل ایک بار پھر جیت سکے۔ اس ایپ میں صارفین ویڈیوز کو مختلف فلٹرز اور اسپیشل ایفیکٹس کے ساتھ شیئر کرسکیں گے جبکہ ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز کے ساتھ موسیقی اور ٹیکسٹ کو بھی اپنی ویڈیوز کا حصہ بناسکتے ہیں۔ فیس بک نوجوانوں

میں اب مقبول نہیں۔ اس ایپ میں صارف کے لیے ضروری نہیں کہ وہ صرف اپنی ویڈیوز ہی شیئر کریں، اس سے ہٹ کر وہ اپنی دلچسپی کی ویڈیوز کو دیکھ سکتے ہیں۔ جبکہ مقبول ہیش ٹیگ تلاش کرسکتے ہیں۔ لاسو نامی یہ ایپ فیچرز کے لحاظ سے نوجوانوں میں مقبول ایپ میوزیکل لی یا ٹک ٹوک سے ملتی جلتی ہے۔ فیس بک کی یہ ایپ فی الحال امریکا میں متعارف کرائی گئی ہے جو کہ فیس بک کی جانب سے نوجوانوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ امریکا میں 50 فیصد نوجوان فیس بک استعمال کرتے ہیں حالانکہ 2015 میں یہ شرح 70 فیصد تھی، جبکہ اسنیپ چیٹ کے نوجوانوں صارفین 69 فیصد، انسٹاگرام کے نوجوان صارفین 72 فیصد اور 85 فیصد یوٹیوب استعمال کرتے ہیں۔  امریکی نوجوانوں نے فیس بک کا استعمال کم کردیا فیس بک نے خاموشی سے لاسو کو متعارف کرایا ہے یعنی کوئی اعلان نہیں کیا گیا مگر ایک ای میل میں کمپنی کا کہنا تھا کہ لاسو مختصر اور تفریحی ویڈیوز کے لیے ایک نئی اسٹینڈ آلون ایپ ہے، جس میں کامیڈی، بیوٹی سے لے کر فٹنس تک ہر موضوع پر ویڈیوز ملیں گی۔ اس ایپ میں صارف فیس بک یا انسٹاگرام اکاﺅنٹس کی مدد سے لاگ ان ہوسکیں گے جبکہ لاسو ویڈیوز کو فیس بک اسٹوریز میں بھی شیئر کرسکیں گے، انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کرنے کا فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا۔ اس ایپ میں تمام پروفائلز اور ویڈیوز پبلک ہوں گی یعنی کوئی ویڈیو پرائیویٹ رکھنا ممکن نہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…