ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے ؟ آسان طریقہ جانئے

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کے بالوں کا گھنا پن کم ہونے لگے اور درمیان میں چاند کی طرح جلد نمایاں ہونے لگے تو اکثر افراد خصوصی شیمپوز، سپلیمنٹس اور علاج پر ہزاروں یا لاکھوں روپے رچ کردیتے ہیں، مگر ایک آسان اور مفت طریقے کو نہیں آزماتے جس کی حمایت سائنس بھی کرتی ہے۔ بالوں سے محرومی صرف مردوں کا مسئلہ نہیں درحقیقت خواتین کی بڑی تعداد کو بھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔

لیکن مردوں میں یہ مسئلہ زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔ اگر آپ بالوں سے محروم ہونے لگے تو اس آسان طریقے کو آزمائیں اور وہ ہے سر کی مالش، جو کہ بالوں کی نشوونما دوبارہ بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ بالوں کی قبل از وقت سفیدی دور کرنے والے ٹوٹکے طبی ماہرین کے مطابق سر کی مالش سے کھوپڑی اور بالوں کی جڑوں میں دوران خون بڑھتا ہے۔ ایک  تحقیق  میں دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں صرف 4 منٹ کی مالش سے ایسے جینز کی سرگرمیوں کو بڑھایا جاسکتا ہے جو کہ بالوں کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں جبکہ ان جینز کی سرگرمیاں کم ہوتی ہیں جو کہ گنج پن اور ورم کا باعث ہوتی ہیں۔ تحقیق میں اس عام طریقہ کار سے بالوں کے گھنے پن میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ محققین کا کہنا تھا کہ سر پر نرمی سے کی جانے والی مالش سے بالوں کی جڑوں میں خون کا بہاﺅ بڑھتا ہے، یہ طریقہ سر میں خون کی انتہائی چھوٹی شریانوں کو کشادہ کرتا ہے جس سے بالوں کی جڑوںکو وافر مقدار میں خون ملتا ہے اور نشوونما کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔ بالوں کی خشکی سے جان چھڑانا چاہتے ہیں؟ سر کی مالش سے ذہنی تناﺅ بھی کم ہوتا ہے جو کہ گنج پن کا باعث بننے والی بڑی وجہ ہے۔ اور اچھی بات یہ ہے کہ اس مالش کے لیے ضروری نہیں کہ کسی تیل کی مدد لی جائے، درحقیقت نہانے کے دوران شیمپو لگاتے ہوئے بھی ایسا کیا جاسکتا ہے اور کم از کم 3 منٹ تک دونوں ہاتھوں سے سر کے بڑے حصے پرمالش کرنا کافی ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…