اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عثمان بزدار کو کیوں اور کس کے کہنے پر وزیراعلیٰ پنجاب بنایا گیا اور وزیراعظم عمران خان اپنے اس فیصلے پر کیوں قائم ہیں، اس پر ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹایا جائے گا اب یہ بات چھوڑ دیں کیونکہ عثمان بزدار اب ایک ضد بن چکے ہیں، عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عثمان بزدار کو ہوم آفس نے لگایا اور ان کو ہٹایا نہیں جا سکتا، عمران خان ایک ایماندار آدمی ہے مگر وہ لاہور کو
نظر انداز کر رہے ہیں، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل 7 اور 8 جولائی کو کچھ نظر نہ آنے والی طاقتوں نے فیصلہ کیا کہ وفاق اُدھر کر دیتے ہیں اور پنجاب اِدھر کر دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ جس نے ان کو وزیراعظم بنایا عثمان بزدار بھی ان ہی کی تجویز ہیں، عمران خان کے عثمان بزدار والے فیصلے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عثمان بزدار کے حوالے سے سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ وہ اتنا بڑا صوبہ سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔