جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

شام میں کشیدگی کے بعد پہلی بار اسرائیلی وزیراعظم کی روسی صدرسے ملاقات

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

پیرس (این این آئی) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور روسی صدر ولادی میر پوتین نے پیرس میں پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر ملاقات کی۔ چند ماہ قبل شام میں روس کا ایک جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد اسرائیل اور

روس کے درمیان کیشدگی پائی جا رہی ہے اور اس واقعے کے بعد دونوں رہ نماؤں کی یہ پہلی ملاقات ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے اس ملاقات کو انتہائی اہمیت کی حامل قرار دیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیرس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتین کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پوتین کے ساتھ ہونے والی ملاقات بہت مفید رہی۔ تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔خیال رہے کہ اسرائیل اور روس کے درمیان 17 ستمبر کو اس وقت تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے جس میں 15 روسی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ فوجی طیارہ غلطی سیشامی فوج نے مار گرایا تھا مگر روس نے اس حادثے کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی تھی کیونکہ شامی فوج نے اسے اسرائیل کا جنگی جہاز سمجھ کو نشانہ بنایا تھا۔اس واقعے کے بعد روس نے شام کو جدید ترین فضائی دفاع نظام ایس 300فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جس پر اسرائیل کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…