جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

ترکی پناہ گزینوں کے لیے غیر محفوظ،19سالہ شامی دوشیزہ بے دردی سے قتل

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی میں پناہ لینے والے شامی مہاجرین وہاں بھی محفوظ نہیں۔ آئے روز پناہ گزینوں کے بچوں اور خواتین کے اغواء اور قتل کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ایک تازہ درد ناک واقعہ جنوبی تری کے غازی عینتاب شہر میں پیش آیا جہاں چاقو بردار افراد نے

ایک 19 سالہ شامی دو شیزہ کو بے دردی کے ساتھ چاقو کے وار کر کے قتل کردیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق 19 سالہ غنیٰ ابو صالح کا تعلق شام کے حلب شہر سے ہے۔ غنیٰ کو شامی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ ایک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔شامی دوشیزہ کے قتل کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ترکی کے نیم سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق غنیٰ کو دو چاقو بردار افراد نے چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کیا اور خود فرار ہوگئے۔نامعلوم مسلح افراد نے ایک بچے کو بھی چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا۔ وہ اس وقت شدید زخمی حالت میں اسپتال میں ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلح افراد شامی دوشیزہ اور بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ انہیں مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔ترک پولیس کے مطابق اس نے شامی دوشیزہ کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی قاتلوں کا پتا چلا کران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے گی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…