لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یوم اقبال کے موقع پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات لکھتے ہوئے درج کیا کہ مجھے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر آ کر خوشی ہوئی، واضح رہے کہ یوم اقبال کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی، جس کے بعد وزیراعلیٰ مزار سے باہر گئے تو انہیں کرسی پیش کی گئی جہاں
بیٹھ کر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے، جب وہ تاثرات درج کرنے لگے تو ان کے ایک مشیر نے ان کے کان میں کوئی بات کی اور پیچھے چلا گیا جب کہ ان کا دوسرا مشیر وہاں موجود رہا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مہمانوں کی اس کتاب پر کچھ لکھے بغیر صرف دستخط کردیے لیکن اس کے بعد انہوں نے ایک جملہ لکھا کہ ’’آج مجھے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر آ کر خوشی ہوئی‘‘۔ وزیراعلیٰ کے لکھے گئے تاثرات وائرل ہو گئے۔