سرگودھا (آئی این پی)سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام مزاروں پر کیش باکس کی آمدن کا آڈٹ شروع کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اس کا آڈٹ اکاؤٹ برانچ کے عملہ سے کروایا جائیگا حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ اکثر مزارات پر کیش باکسز سے رقم مبینہ ملی بھگت کرکے نکال لی جاتی ہے اسی طرح بڑے بڑے مزارات کے چندہ باکس مختلف
مقامات پر بھی رکھے گئے ہیں جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی آمدن ہوتی ہے جس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوتا دوسری طرف یہ بھی بات زیر غور ہے کہ گدی نشین حضرات کی آمدن کا بھی آڈٹ کروایا جائے تاہم اس بارے میں حکومت ذرائع کی جانب سے تصدیق نہیں ہوسکی تاہم یہ بات طے ہے کہ مزارات کے چندہ باکس کا آڈٹ کرایا جائیگا۔