بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

تین روزہ سوگ کا اعلان،اردن، سعودی عرب اور کویت میں شدید بارشیں ہلاکتوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ٗ متعدد زخمی ،ڈیم بھرگئے،قومی سانحہ قراردیدیاگیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان/ریاض/کویت سٹی(این این آئی)اردن، سعودی عرب اور کویت میں شدید بارشوں کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں اردن میں اب تک 12 افراد ہلاک اور متعدد ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے اب تک 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ تاریخی مقامات پر موجود سیاحوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اردنی حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیلاب سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں اور ہوسکے تو نقل مکانی کرجائیں۔اردن کے رائل کورٹ نے اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ سیلاب میں ہلاک ہونے والے افراد کے غم میں قومی پرچم تین دن کیلئے سرنگوں رہیگا۔محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل کرکے وہاں عارضی کیمپس بنائے گئے ہیں۔سعودی عرب میں گزشتہ 3 روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث ڈیمز میں 80 لاکھ مکعب میٹر پانی کا اضافہ ہو گیا ۔سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ میں بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ڈیمز میں 80 لاکھ مکعب میٹر پانی کا اضافہ ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 223 ڈیمز ہیں، سب سے زیادہ پانی مدینہ منورہ کے ڈیمز میں جمع ہوا جو 40 لاکھ مکعب میٹر پانی ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دوسرا نمبر حائل کے ڈیم کا ہے جہاں 14 لاکھ مکعب میٹر پانی ریکارڈ کیا گیا ہے۔سعودی دارلحکومت ریاض میں سیلابی ریلا متعدد گاڑیاں بہا لے گیا، سڑکیں اور انڈر پاس تالاب بن گئے ہیں جبکہ ریاض ائیرپورٹ بھی بارش کی زد میں آگیا ہے۔کویت میں کابینہ نے موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر تمام وزارتوں اور سرکاری محکموں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔کویت کے وزیر تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ کویت کی قومی فضائی کمپنی کے مطابق کویت ائیرپورٹ سے کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے طور پر شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت ہر گز گھر سے باہر نہ نکلیں کیوں کہ مرکزی شاہراہوں پر کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…