نئی دہلی(آئی این پی)ریاستی وزیر صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ زیکا وائرس کا پھیلاؤ مغربی ہندوستانی ریاست راجستھان میں زیادہ پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ابھی تک زیکا وائرس کی وجہ سے ریاست میں کوئی موت نہیں ہوئی اور زیکا وائرس کے136متاثرین کو علاج فراہم کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ریاست
میں طبی سہولیات کی کمی نہیں تھی، اور وائرس کے پھیلاؤ کی جانچ پڑتال کے لئے کافی احتیاطی تدابیر پیش کی جا رہی ہیں، مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ریاست کے وزیر صحت نے جے پور کے شاستری نگر علاقے کے متاثرہ علاقوں اور وزارت صحت کے حکام کی طرف سے کی جانے والی تما م سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔