نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی ) نے بتایاہے کہ خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں امدادی خوراک کی تقسیم کو تقریباً دوگنا کر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس وسیع تر امدادی منصوبے کے لیے یمن کے اندر اور باہر ہر کسی کی مدد اور تعاون درکار ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کہاگیاکہ یمن
میں خوراک کی تقسیم کا دائرہ آٹھ لاکھ افراد سے بڑھا کر چودہ لاکھ تک کرنے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک ترجمان کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں انسانوں کو خوراک کی فراہمی یقینی طور پر ایک بہت بڑا عمل ہو گا۔ ترجمان کے مطابق اس وسیع تر امدادی منصوبے کے لیے یمن کے اندر اور باہر ہر کسی کی مدد اور تعاون درکار ہوں گے۔