ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

فتح اللہ گولن کی تنظیم سے تعلق،103 ترک فوجیوں کو گرفتار کرنے کا حکم

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

استنبول(این این آئی)ترکی میں 2016ء کے دوران حکومت کے خلاف ناکام بغاوت میں ملوث ہونے اور امریکا میں جلا وطن رہ نما فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلق کے الزام میں 103 فوجیوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق جن فوجیوں کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے ان پر شبہ ہے کہ وہ امریکا میں خود ساختہ زندگی گذارنے والے مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلقات کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔جولائی 2016ء سے ترک حکومت کے خلاف فوج کے ایک گروپ نے

بغاوت کردی تھی۔ اس بغاوت کے دوران 250 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ترکی کی حکومت اس بغاوت کا الزام فتح اللہ گولن پرعاید کرتے ہیں مگر وہ اس کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ پولیس نے ملک کے صوبوں میں تلاشی کے دوران 74 فوجی افسروں اور سپاہیوں کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار فوجیوں میں سے بعض کرنل اور لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائزہیں اور حاضر سروس ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار فوجیوں نے بغاوت کے دوران ٹیلیفون کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…