بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، قبل از وقت الیکشن کا اعلان

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی) سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا۔ اب ملک میں وقت سے دو سال پہلے 5 جنوری 2019 کو عام انتخابات ہوں گے جس میں عوام 225 رکنی پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے۔ جنرل الیکشنز تک مہندرا راجا پاکسے

ملک کے عبوری وزیراعظم رہیں گے،بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر متھری پالا نے نامزد وزیراعظم کو مطلوبہ ووٹ نہ ملنے پر پارلیمنٹ تحلیل کردی جس کے نتیجے میں ملک میں دو ماہ سے جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔صدر سری سینا نے دو ہفتے قبل وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے کو معزول کرکے اپوزیشن لیڈر اور سابق صدر مہندرا راجا پاکسے کو نیا وزیراعظم مقرر کیا تھا تاہم وہ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل نہیں کرسکتے تھے جس کی وجہ سے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔اب ملک میں وقت سے دو سال پہلے 5 جنوری 2019 کو عام انتخابات ہوں گے جس میں عوام 225 رکنی پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے۔ جنرل الیکشنز تک مہندرا راجا پاکسے ملک کے عبوری وزیراعظم رہیں گے۔ وہ 2005 سے 2015 تک صدر بھی رہ چکے ہیں۔ دوسری طرف برطرف وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا ہے اور وہ اب بھی خود کو آئینی وزیراعظم قرار دیتے ہیں۔وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے کی برطرفی کے بعد صدر سری سینا پر اقوام متحدہ، امریکا اور یورپی یونین کا شدید دباؤ تھا کہ پارلیمنٹ میں نئے الیکشن کراکر جس کی اکثریت ہو اسے وزیراعظم بننے کا موقع دیا جائے۔ تاہم انہوں نے وزیراعظم کے انتخاب کی بجائے عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا کیونکہ ان کے حامی راجا پاکسے کو موجودہ اسمبلی میں اکثریت حاصل نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…