منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ایرانی تیل کی برآمدات صفر پر لانا ہماری مہم کا حصہ ہے : امریکا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے انہیں توقع ہے کہ ایران پر عاید کردہ اقتصادی پابندیوں میں چین امریکا کے ساتھ تعاون کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے چینی ہم منصب یانگ جیشی کے ہمراہ واشنگٹن میں ایک مشترکہ پریس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کی بندش، میزائلوں کی تیاری اور دیگر سرگرمیوں کی

روک تھام میں چین نے تعاون کا اشارہ دیا ہے۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کی چینی کمپنیاں ایران پر امریکی پابندیوں پرعمل درآمد میں ہمارا ساتھ دیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ ایران کے خلاف ہماری مہم کا یہ اہم حصہ ہے۔ایک دوسرے سیاق میں امریکی اور چینی حکام کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی حکام نے جنوبی چین کے سمندری علاقے میں چینی فوج میں اضافے اور یغور نسل کے مسلمانوں کے معاملے میں چینی بدسلوکی پر تشویش کا اظہار کیا۔مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ سرد جنگ نہیں بلکہ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ چین اور امریکا کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دونوں ملکوں کو ایک دوسرے سے دور کر رہے ہیں۔اس موقع پر چینی خارجہ پالیسی کے انجینیر سمجھے جانے والے یانگ جیشی نے کہا کہ انہوں نے امریکا پر واضح کردیا ہے کہ چینی جزائرمیں ہم اپنے بحری اور ہوائی جنگی جہازوں کا مشن جاری رکھیں گے۔ ہم نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ علاقائی سلامتی، چین کے مفادات اور اس کی خودمختاری کے خلاف اقدامات سے گریز کرے۔ادھر امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ انہوں نے چین کو بتایا ہے کہ امریکی فوج ہر اس جگہ پہنچے گے جہاں عالمی قانون اسے اجازت دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…