منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

وفاق کی صوبوں کو پولیو کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کو قومی فرض قرار دیتے ہوئے صوبوں کو اس موذی مرض کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیر صحت عامر محمود کیانی، صوبائی چیف سیکریٹریز اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران شرکاء کو ملک میں پولیو کے خاتمے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزراء اعلیٰ نے صوبوں میں پولیو کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے صوبوں کو پولیو کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق صوبوں کو ہر ممکن سہولیات اور مدد فراہم کرے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فرض ہے، ہمیں اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا ہے اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی اداروں کی مدد اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے اُن تین ممالک میں شامل ہے، جہاں سے پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…