اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

کے الیکٹرک کو فروخت سے قبل واجبات کا معاملہ حل کرنا ہوگا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی شہنگائی الیکٹرک کو فروخت سے پہلے کمپنی کو تمام واجبات کے معاملے کو حل کرنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹر فدا محمد کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کے الیکٹرک اور دیگر سرکاری اداروں کے درمیان جاری مالی تنازع کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

کے الیکٹرک انتظامیہ نے بتایا کہ کمپنی مختلف مد میں حکومت کی 50 ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے لیکن اسی دوران مختلف سرکاری محکموں اور کمپنیوں کو بجلی کمپنی کے 65 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ بجلی کی فراہمی میں ناکامی، کے الیکٹرک پر 50 لاکھ روپے جرمانہ اس ضمن میں ایک تجویز دی گئی کہ تمام اداروں پر زیر التوا ادائیگیوں کے لیے قرضے کا تبادلہ ہونا چاہیے جبکہ کمیٹی ارکان نے اس تجویز کو سراہا لیکن بیوروکریسی نے اس کی مخالفت کی۔ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا تھا کہ تنازع کے باعث کے الیکٹرک اور سینٹرل پاور پرچیز کمپنی کے درمیان بجلی کی خریداری کا کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا جبکہ کے الیکٹرک نے 3 سال تک جمود کو برقرار رکھنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے ایک حکم امتناع حاصل کیا تھا۔ اجلاس کے دوران سیکریٹری توانائی عرفان الٰہی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو نیشنل ڈسپیچ اور ٹرانسمیشن کمپنی، سینٹرل پاور پرچیز کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی اور دیگر اداروں کو رقم کی ادائیگی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب کے الیکٹرک کو ادائیگی کرنی ہے تو دوسری جانب کچھ سبسڈی کی رقم ہے جو وزارت خزانہ نے دینی ہے، اس کے علاوہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج (کے ڈبلیو ایس بی) کے بل التوا کا شکار ہیں کہ کیوں وفاقی حکومت کو کیوں ان بلوں کی ادائیگی کرنی چاہیے‘۔ بحرانی صورتحال سے بچنے کے حوالے سے ایک سوال پر سیکریٹری توانائی کا کہنا تھا کہ اس صورتحال سے نکلنے کا بہترین طریقہ کے الیکٹرک اور دیگر حکومتی اداروں کے درمیان دو طرفہ معاہدے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’ ہماری تجویز ہے کہ کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی اور دیگر اداروں کے درمیان تمام معاملات ٹھیک کرنے کے لیے دو طرفہ معاہدہ ہونا چاہیے لیکن میں یہ تجویز دوں گا کہ یہ اس وقت ہی ممکن ہے کہ اگر سینیٹ کمیٹی اقدامات کرے اور وزارت خزانہ کو ہدایت دیں کہ وہ کے الیکٹرک، پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کا مشترکہ اجلاس منعقد کریں‘۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…