سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے برسوں کے انتظار کے بعد آخرکار اپنے فولڈ ایبل یا کاغذ کی طرح لچکدار فون کو متعارف کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی پروڈکشن آئندہ چند دنوں میں شروع ہوگی۔ سان فرانسسکو میں سام سنگ کی ڈویلپر کانفرنس کے دوران کمپنی کے
سنیئر نائب صدر جسٹن ڈینسین نے اس فون کی پہلی جھلک پیش کی جو کہ مکمل اوپن ہونے پر ایک ٹیبلیٹ کی شکل میں ہوگا جبکہ بند ہونے پر اسمارٹ فون بن جائے گا۔ اس میں سام سنگ نے نئی ڈسپلے ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جسے انفٹنی فلیکس ڈسپلے کا نام دیا گیا ہے جو کہ صارفین بغیر کسی مشکل کے ڈیوائس کی اسکرین کو کھولنے اور بند کرنے میں مدد دیتی ہے۔ کیا سام سنگ کا فولڈ ایبل فون ایسا ہوگا؟ جسٹن ڈینسین کے مطابق انفٹنی فلیکس ڈسپلے نئے موبائل پلیٹ فارم کی نمائندگی کرتا ہے، ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں اسکرین کا سائز اتنا ہی ہوسکتا ہے جتنا ڈیوائس کا حجم، ہم نے ایک نئے پیمانے کا اضافہ کیا ہے تاکہ صارفین کو براﺅز، ویڈیو واچ اور ملٹی ٹاسکنگ کا ایسا تجربہ ملے جو پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔ اس ڈیوائس کو اب تک حتمی شکل میں پیش نہیں کیا گیا۔ ممکنہ طور پر جب اسے سام سنگ کی جانب سے نئے فون کی شکل میں پیش کیا جائے گا تو یہ زیادہ خوبصورت اور کم بیزل کے ساتھ ہوگا۔ کمپنی نے فی الحال اس فون کے زیادہ فیچرز اور دیگر تفصیلات بیان نہیں کیں تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹری لائف موجودہ گلیکسی اسمارٹ فونز جتنی ہوگی حالانکہ زیادہ بڑی اسکرین بیٹری کو جلد ختم کرتی ہے۔ سام سنگ کا نیا گلیکسی فون ایک نہیں 3 اسکرینوں کے ساتھ؟ اس کی اسکرین کسی کتاب کی طرح بند ہوتی ہے اور اندرونی اسکرین سامنے آجاتی ہے، ٹیبلیٹ کی شکل میں ڈسپلے کا سائز 7.3 انچ جبکہ اسمارٹ فون کی شکل میں 4.58 انچ ہوگا۔ اس فون میں بیک وقت تین اپلیکشنز کو چلانا ممکن ہوگا جسے سام سنگ نے ملٹی ایکٹیو ونڈو کا نام دیا ہے۔ تقریب کے دوران گوگل کے اینڈرائیڈ یو ایکس ڈویژن کے سربراہ نے اسٹیج پر بتایا کہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اس طرح کی نئی فولڈ ایبل ڈسپلے ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرے گا۔