پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکا اصلاحات کی صورت میں سوڈان کا نام بلیک لسٹ سے ختم کرنے کو تیار

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکا نے سوڈان کا نام مزید اصلاحات کی صورت میں اپنی سیاہ فہرست ( بلیک لسٹ )سے خارج کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔امریکا نے کوئی ڈھائی عشرے قبل سوڈان کو دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والا ملک قرار دیا تھا اور اس کے خلاف اقتصادی پابندیاں

عاید کردی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں سوڈان سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے استیصال کے لیے تعاون میں مزید اضافہ کرے اور اپنا انسانی حقوق کا ریکارڈ بہتر بنائے۔بیان میں سوڈان کے علاقے دارفور میں غیر عربوں سے منظم امتیازی اور جابرانہ سلوک کا حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دارفور کے قبائل نے 2003ء میں جب بغاوت برپا کی تھی تو سوڈانی حکومت نے ان کے خلاف طاقت کا سفاکانہ استعمال کیا تھا اور تین لاکھ سے زیادہ افراد کو ہلاک کردیا تھا۔محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق سوڈان کے بارے میں امریکا کی پالیسی یہ ہے کہ وہ بین الاقوامی دہشت گردوں کو کسی طرح کی امداد مہیا کرے اور نہ ان کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنے۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بنیادی سطح پر ختم کرے ،دارفور کے دونوں علاقوں میں جامع امن عمل کو بروئے کار لائے اور کھلے اور مشمولہ سیاسی ڈائیلاگ کی حمایت کرے۔دریں اثناء سوڈانی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ خرطوم اور واشنگٹن نے تزویراتی بات چیت کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ان مذاکرات کا مقصد سوڈان کا نام امریکا کی دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے حذف کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…