لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ حکومت پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے معاملے پر عوام سے مذاق کر رہی ہے ،گھر کے حصول کے لئے پچاس ہزار سے زائد آمدنی کی شرط کو ختم کیا جائے ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت کے فلسفے کو ہی نہیں سمجھ سکے جس کی وجہ سے
بے چینی اور اضطراب کی صورتحال ہے ۔ موجودہ حکومت اپنے دور میں پچاس لاکھ کی بجائے 50ہزار گھروں کی تعمیر کر لے تو یہ اس کا بڑا کارنامہ ہوگا اور اسے داد بھی ملے گی ۔ زارا اکبر نے کہا کہ حکومت بڑے بڑے دعوے کرنے کی بجائے چھوٹے اہداف رکھے اور انہیں حاصل کیا جائے اس سے ملک کا پہیہ بھی چلتا رہے گااور عوام کو بھی ریلیف ملے گا۔