پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جمال خاشقجی کے بعد ایک اور سعودی صحافی قتل،ترکی بن عبدالعزیز الجاسر کو کہاں بیدردی سے مارا گیا؟برطانوی اخبار کا سنسنی خیزدعویٰ‎

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (وائس آف ایشیا) سعودی عرب میں ایک اور صحافی کا مبینہ طور پر قتل کردیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی ترکی بن عبدالعزیز الجاسر سعودی جو حکومت کے ناقد تھے، دوران حراست قتل کردیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی بن عبدالعزیز اس سال مارچ سے سعودی عرب کی حراست میں تھے جہاں تشدد کرنے کے بعد انہیں قتل کیا گیا تھا۔اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کو صحافی پر حکومت مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلانے کا شبہ تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی صحافی جمال خا شقجی بھی رواں سال دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔صحافی کی گمشدگی کے کچھ دن بعد ترکی کا موقف سامنے آیا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ خاشقجی کو مار دیا گیا تاہم سعودی عرب ترکی کے اس موقف کی متعدد بار تردید کرتا رہا۔خاشقجی کی گمشدگی کے بعد مغرب کی طرف سے سعودی عرب پر دباؤ بہت بڑھ گیا تھا۔بعدازاں سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل کا اعتراف کرلیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…