اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

امریکی ریاست ٹیکساس کے ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک،متعدد زخمی

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس کے ریسٹورنٹ میں 2 بائیکرز گینگ کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں کم ازکم 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 بائیکرز گینگ کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس نے صورتحال کو قابو میں کیا جب کہ ایمبولینس کے زریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان جھگڑا ریسٹورنٹ میں پارکنگ کی جگہ نہ ملنے کی وجہ سے پیش آیا جو کہ ہاتھا پائی سے شروع ہوکرفائرنگ تک پہنچ گیا تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔حکام کے مطابق آٹھ افراد موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکا۔فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ایک عینی شاید مائیکل لوگان نے ویکو ٹریبونل ہیرلڈ کو بتایا کہ’ ریستوران کی کار پارکنگ میدان جنگ بن گئی تھی اور اندازے کے مطابق تیس کے قریب بندوقیں استعمال کی جا رہی تھیں۔پولیس کے مطابق تین افراد کو موقعے پر گرفتار کر لیا گیا اور اس واقعے میں پولیس کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…